ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی کے وزیرکے اشارے پرجھارکھنڈکے متعدداضلاع میں فرقہ وارنہ کشیدگی

بی جے پی کے وزیرکے اشارے پرجھارکھنڈکے متعدداضلاع میں فرقہ وارنہ کشیدگی

Sun, 09 Apr 2017 10:49:22    S.O. News Service

ریاستی کانگریس نے سخت مذمت کی،امن کوبگاڑنے کاالزام لگایا
رانچی،8؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ریاستی کانگریس اقلیتی شعبہ کے صدر شکیل اختر انصاری نے کہا کہ جھارکھنڈ کے ہزاری باغ، کوڈرما، بوکارو، چترا اور گریڈیہہ ضلع میں رام نومی جلوس کے دوران دو فرقوں کے درمیان ہوئی جھڑپ کی پارٹی سخت مذمت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ بی جے پی حکومت نے ریاست میں سماج دشمن عناصر کو فروغ دیا ہے۔کوڈرما کی تاریخ میں اس طرح کا پرتشدد واقعہ را م نومی جلوس میں نہیں ہواتھا۔لیکن یہاں جب سے وزیر ڈاکٹر نیرا یادو کو علاقے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، اس کے بعد سے یہاں کے عوام کوئی نہ کوئی الجھن اور پرتشدد واقعات میں مبتلاہے۔انہوں نے کہا کہ رامنومی کے دن وزیر کے اشارے پر کچھ غیر سماجی عناصرنے جلوس کے دوران کوڈرما کے کولگرما پنچایت کے مسجد میں نماز پڑھ رہے مولانا مقبول سمیت چھ لوگوں پرحملہ کیاگیا۔مسٹر انصاری نے الزام لگایا کہ یہ سب ڈاکٹر نیرا یادو کے اشارے پرہوا۔مسٹر انصاری نے کوڈرما پولیس انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جو بھی ملزم ہے اس کے بغیر کسی دباؤکے گرفتارکرکے سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔ساتھ ہی متاثرہ خاندان کو 2-2لاکھ روپے معاوضہ کے طور پر دیا جائے۔پریس کانفرنس میں فیاض قیصر ابو، نرمل کمار اوجھا، وارف بختار سمیت دیگر لوگ موجودتھے۔


Share: